تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ راوی ریان میں آغاز درس نظامی اور تقریب تقسیم اسناد

نظام المدارس

نظام المدارس پاکستان سے الحاق شدہ تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ راوی ریان کے زیراہتمام آغاز اسباق درس نظامی اور تقریب تقسیم اسناد و انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جامعہ کے شعبہ حفظ القرآن کے سالانہ امتحانات نظام المدارس 2021 میں شریک پوزیشن ہولڈر طلباء کو انعامات و اسناد دیئے گئے۔

اس موقع پر ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری، علامہ پیر محمد اشفاق چشتی مرکزی نائب ناظم منہاج علماء کونسل اور علامہ محمد خلیل قادری ناظم سنٹرل پنجاب نظام المدارس پاکستان نے شرکت کی۔ اس موقع پر علاقہ کی نامور مذہبی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

ناظم نظام المدارس پاکستان نے مہتمم ادارہ علامہ محمد رفیق عاقب کے غیر معمولی کارکردگی پر انہیں خصوصی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے والدین خوش قسمت ہیں، جنہوں نے ایسے ادارے کا انتخاب کیا جہاں تعلیم کے ساتھ بہترین تربیت بھی دیں جاتی ہے۔

نظام المدراس پاکستان وہ پہلا تعلیمی بورڈ ہے، جہاں دینی و عصری تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے طالب علم کو معاشرے کا باوقار فرد بناتا ہے۔

نظام المدارس

نظام المدارس

نظام المدارس

تبصرہ