نظام المدارِس پاکستان کا تعلیمی نظام

خصوصیات

1۔ ”نظام المدارِس پاکستان“نے درس و تدریس کے نظام کو ایسے جدید مثبت و مفید اِبلاغی خطوط پر اُستوار کیا ہے جو اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی علمی و تحقیقی صلاحیتوں کو جلا بخشنے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا۔

2۔ ”نظام المدارِس پاکستان“کے نظامِ تدریس میں قومی و بین الاقوامی سطح کے ماہرین کے آن لائن لیکچرز کا خصوصی اہتمام بھی شامل ہوگا۔

3۔ درس و تدریس کا یہ نظام ویب ٹی وی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی دستیاب ہوگا۔

4۔ ”نظام المدارِس پاکستان“سے ملحقہ مدارِس/جامعات/اِدارہ جات کو بتدریج ڈیجیٹل لائبریریز اور جدید کمپیوٹر لیبز کے قیام کی جانب راغب اور آمادہ کیا جائے گا۔

5۔ اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی علمی، تخلیقی اور تحقیقی صلاحیتوں میں اِضافہ کرنے اور اِس ضمن میں مدارِس کی کارکردگی اور اَہداف میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے الگ شعبہ جات/نظامتیں قائم کی جائیں گی۔

درجہ بندی

”نظام المدارِس پاکستان“ کے تعلیمی نظام کو درج ذیل درجات میں تقسیم کیا گیا ہے:

1۔ اِبتدائیہ مساوی پرائمری (پانچ سالہ)

2۔ متوسطہ مساوی مڈل (حفظ وتجوید) تین سالہ

3۔ الشهادة الثانوية العامة مع میٹرک (دو سالہ)

4۔ الشهادة الثانوية الخاصة مع اِنٹرمیڈیٹ (دو سالہ)

5۔ الشهادة العالية مساوی بی۔ اے (دوسالہ)

6۔ الشهادة العالمية في العلوم مساوی ایم۔ اے عربی و اِسلامیات (دو سالہ) العربية والإسلامية

7۔ تخصصات: ”نظام المدارِس پاکستان“ کے تحت علومِ اِسلامیہ و عربیہ میں درج ذیل تخصصات بھی شامل ہیں:

(i) التخصّص في علوم القرآن والتفسير

(ii) التخصّص في علوم الحديث

(iii) التخصّص في الفقه والإفتاء

(iv) التخصّص في اللغة العربية

(v) التخصّص في العقيدة

(vi) التخصّص في التصوف

تبصرہ