نظام المدارس پاکستان کا ضابطۂ الحاق

1۔ ”نظام المدارِس پاکستان“ سے اِلحاق کے لیے مجوزہ فارم کے ذریعے درخواست دی جائے گی جس کی تصدیق صوبائی صدر/صوبائی ناظم/ضلعی کوآرڈی نیٹر کرے گا۔

2۔ صوبائی صدر/صوبائی ناظم/ضلعی کوآرڈی نیٹر اِلحاق کی مطلوبہ شرائط کے جائزے اور تکمیل کا ذمہ دار ہوگا۔

3۔ کسی بھی مدرسے/جامعہ/اِدارے کو اِلحاق دینے کا حتمی مجاز”نظام المدارِس پاکستان“ کا مرکزی دفتر ہوگا۔

4۔ اِنتہا پسندانہ، متشددانہ، منافرانہ یا فرقہ وارانہ سرگرمیوں میں ملوث کوئی مدرسہ/جامعہ/اِدارہ اِلحاق کا اَہل نہیں ہوگا/نہیں رہے گا۔

5۔ غیر قانونی اور غیر اَخلاقی سرگرمیوں میں ملوث مدرسہ/جامعہ/اِدارہ اِلحاق کا اَہل نہیں ہوگا/نہیں رہے گا۔

6۔ ہر مدرسہ/جامعہ/اِدارہ”نظام المدارِس پاکستان“کی جانب سے مقرر کردہ رجسٹریشن فیس، سالانہ تجدیدی فیس، اِمتحانی فیس اور دیگر واجبات ادا کرنے کا پابند ہوگا۔

7۔ ناظمِ مالیات کی توثیق کے بعد اِلحاق/سالانہ تجدید کا سرٹیفکیٹ جاری ہوگا۔

8۔ ملحقہ مدارِس کے لیے دستور میں دیے گئے اَہداف و مقاصد پر عمل درآمد کی پابندی کرنا لازم ہوگا۔

9۔ خواتین کے مدارِس بھی”نظام المدارِس پاکستان“کے ساتھ اِلحاق کے اَہل ہوں گے۔

10۔ درجات اور فیس کی تفصیل الحاق فارم پر مندرج ہے۔



تبصرہ