ڈگری کی قانونی حیثیت

1۔ ایچ۔ ای۔ سی کے نوٹی فکیشن نمبری 8–16/HEC/SAD/2021/990 مجریہ بتاریخ 3 فروری 2021ء کے مطابق ”نظام المدارِس پاکستان“ کے تحت جاری شدہ الشهادة العالمية في العلوم العربية والإسلامية کی ڈگری ایم۔ اے عربی و اسلامیات کے مساوی ہوگی۔

2۔ ”نظام المدارِس پاکستان“ کی جاری کردہ ڈگری/اِسناد ہر سطح کے سول و عسکری، سرکاری و نیم سرکاری اور غیر سرکاری اِداروں میں تعلیمی، تدریسی اور اِنتظامی عہدوں/خدمات کے لیے قابلِ قبول ہوں گی۔

3۔ ”نظام المدارِس پاکستان“ سے ڈگری/سند حاصل کرنے والا اسکالر کسی بھی سطح کے ادارے میں بحیثیت مذہبی اسکالر، شریعہ ایڈوائزر، امام، خطیب وغیرہ عہدوں پر تقرری کا اَہل ہوگا۔

تبصرہ