نظام المدارس پاکستان کے وفد کی سجادہ نشین آستانہ عالیہ سیال شریف صاحبزادہ خواجہ محمد قاسم سیالوی کے ساتھ ملاقات

minhaj ul quran

نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری کی قیادت میں نظام المدارس پاکستان کے وفد نے سجادہ نشین آستانہ عالیہ سیال شریف حضرت صاحبزادہ خواجہ محمد قاسم سیالوی کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے نظام المدارس پاکستان کا نصاب پیش کیا۔ نصاب دیکھ کر خواجہ صاحب نے فرمایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نیا نصاب دے کر مدارسِ دینیہ پر اپنا علمی احسان عظیم کیا ہے۔ اس نصاب کے ساتھ ساتھ آج بھی مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی اشد ضرورت ہے۔ نظام المدارس پاکستان کے وفد نے صاحبزادہ صاحب کو منہاج القرآن مرکز وزٹ کی دعوت پیش کی جسے انہوں نے بخوشی قبول کیا اور جلد آنے کا وعدہ کیا۔

وفد میں علامہ محمد اشفاق علی چشتی مرکزی نائب ناظم منہاج القرآن علماء کونسل، علامہ پروفیسر محمد ثمر قادری ناظم نظام المدارس پاکستان شمالی پنجاب، علامہ قاری منیر حسین قادری صدر منہاج القرآن علماء کونسل سرگودھا، علامہ محمد قاسم چشتی صدر منہاج القرآن علماء کونسل سلانوالی، علامہ حافظ محمد عثمان علی معظمی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل سلانوالی، علامہ محمد جنید گولڑوی صدر منہاج القرآن علماء ساہیوال، عبد الرحمن منگلا اور محمد شمس العارفین شامل تھے۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ