نظام المدارس پاکستان کے سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈر طلباء کے اعزاز میں تقریب 27 اگست کو ہو گی

Nizam ul Madaris Pakistan Annual Examination

لاہور (11 اگست 2022ء) نظام المدارس پاکستان کے سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈر طلباء کو انعامات دینے کی تقریب 27 اگست کو ہو گی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔ نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ میر آصف اکبر نے کہا کہ الحمدللہ نظام المدارس کے زیراہتمام پہلے سالانہ امتحانات کا انعقاد انتہائی کامیابی کے ساتھ ہوا۔ امتحانات میں ہزاروں طلباء نے شرکت کی۔ پہلے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں 27 اگست کو منعقد ہونے والی تقریب میں انعامات دئیے جائیں گے۔

تبصرہ