نظام المدارس پاکستان کے عہدیداران کا مدرسہ دار العلوم نور القرآن کا دورہ

Nizam ul Madaris delegation visits Madrasa Dar ul Uloom Noor ul Quran

ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر اور ناظم امتحانات نظام المدارس علامہ عین الحق بغدادی نے مورخہ 18 ستمبر بروز اتوا ر کھاریاں شہر سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک صاف ستھرے قصبے موری شریف میں واقع مدرسہ دارالعلوم نور القرآن کا وزٹ کیا۔ بانی و سرپرست دار العلوم نور القرآن موری شریف حاجی محمد غوث نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

مدرسہ دار العلوم نور القرآن حاجی محمد غوث اور ان کے صاحبزادے حافظ عبدالناصر نے قائم کیا ہے، جس کا آغاز اس سال ہوا۔ حاجی محمد غوث خود ماہر تعلیم ہیں، ساری زندگی پڑھانے میں گزاری، انتہائی نفیس الطبع اور روحانی و نورانی شخصیت کے مالک ہیں۔ حاجی صاحب حفظ القرآن الکریم میں پانچویں پاس طلبہ کو لیتے ہیں۔ اس مدرسہ کی خاص بات یہ ہے کہ نرسری تا پرائمری کلاسز بھی شروع کر رکھی ہیں جس میں کوئی فیس نہیں اور یونیفارم اور کتابیں بھی مفت دیتے ہیں۔ کلاس رومز کا ماحول دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ پاکستان کے اعلیٰ درجے کے کمرشل سکول کے کلاس رومز سے بھی اعلیٰ کلاس رومز تھے۔

ادارے کی صفائی ستھرائی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، پورے مدرسے کے لیے آپ نے 15 KVA کا سولر سسٹم لگا رکھا ہے جس پر دو اے سی بھی چل رہے ہیں۔ علاقے میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے حاجی صاحب نے بائیو گیس کا پلانٹ لگا رکھا ہے۔ طلبہ کا کھانا تیار کرنے کے لیے بہت بڑا اور VIP کچن تھا۔ تعلیم و تدریس کا بہترین ماحول میسر تھا۔ بہت آئیڈیل ادارہ ہے۔ حاجی صاحب تعلیم کے ذریعے تبدیلی کا عزم رکھتے ہیں اور تعلیم سے زیا دہ تربیت کے متمنی ہیں۔ نظام المدارس کو دارالعلوم نور القرآن جیسے اداروں پر فخر ہے۔

تبصرہ