مرکزی مواد پر جائیں
نظام المدارس پاکستان
اعلانات

نظامِ تعلیم

1- نظام المدارس پاکستان نظامِ تعلیم کو ایسے جدید اور نتیجہ خیز خطوط پر استوار کرے گا جو طلبہ اور اساتذہ کو اپنی علمی و تحقیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے قابل بنائیں۔ 2- نظام المدارس پاکستان کے نظامِ تعلیم میں قومی و بین الاقوامی ماہرین اور پیشہ ور افراد کے آن لائن لیکچرز کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔ 3- یہ نظامِ تدریس ویب ٹی وی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوگا۔ 4- نظام المدارس پاکستان سے رجسٹرڈ تمام دینی مدارس/اداروں کو بتدریج جدید کمپیوٹر لیبز اور ڈیجیٹل لائبریریاں قائم کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔ 5- اساتذہ اور طلبہ کی تحقیقی، تخلیقی اور علمی صلاحیتوں کی جانچ کے لیے الگ شعبہ/ڈائریکٹوریٹ قائم کیا جائے گا۔ یہ شعبہ نہ صرف ان کی کارکردگی کا جائزہ لے گا بلکہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات بھی تجویز کرے گا۔ درجہ بندی نظام المدارس پاکستان کے نظامِ تعلیم کو درج ذیل درجات میں تقسیم کیا گیا ہے: 1. الابتدائیہ: پرائمری کے مساوی [5 سال] 2. المتوسطہ: مڈل کے مساوی (حفظ و تجوید) [3 سال] 3. الشہادۃ الثانویۃ العامۃ مع میٹرک [2 سال] 4. الشہادۃ الثانویۃ الخاصۃ مع انٹرمیڈیٹ [2 سال] 5. الشہادۃ العالیۃ: گریجویشن کے مساوی [2 سال] 6. الشہادۃ العالمیۃ فی العلوم العربیۃ والاسلامیۃ: عربی و اسلامیات میں ایم اے کے مساوی [2 سال] 7. تخصص: (i) علوم القرآن والتفسیر میں تخصص (ii) علوم الحدیث میں تخصص (iii) الفقہ والافتاء میں تخصص (iv) اللغۃ العربیۃ میں تخصص (v) العقیدہ میں تخصص (vi) التصوف میں تخصص